عالمی برادری ہمیں پاکستان میں موجود اپنے رپورٹرز کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان میں مقیم غیر ملکی صحافیوں نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں صحافیوں کو سیکورٹی صورتحال اور استحکام کے لیے آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ پاک افغان سرحد اور ایل او سی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں سلامتی صورتحال بہتر ہوئی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پر امن پاکستان کے ساتھ افغانستان سمیت سرحدوں سے باہر بھی امن چاہتے ہیں۔ عالمی برادری ہمیں پاکستان میں موجود اپنے رپورٹرز کی نگاہ سے دیکھتی ہے توقع ہے کہ غیر ملکی صحافی پاکستان میں امن و استحکام کی بہتری کو اجاگر کریں گے امن و امان کی بہتری سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع بڑھے ہیں پاکستان مثبت تشخص کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے۔