آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ضرورہوں گے : فاروق حیدر
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نےاسمبلی کے سیشن کے دوران میڈیا گیلری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےبلدیاتی انتخابات کے متعلق سوال پر کہا کہ عدالت نے سٹے دے رکھا ہے عدالت جا رہے ہیں کہ سٹے کو ختم کرایاجائے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرانے طرز پر ہوں گے ۔ تیرہویں ترمیم کے متعلق سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سے دو میٹنگز ہو چکی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اکاونٹ 105 ختم ہو چکا ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس یونیورسل فنڈ ،ایکسائز ڈیوٹی کی آمدن آزاد کشمیر کو ملے گی ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وفاقی حکومت سے ورکنگ ریلیشن شپ اچھاہے وزیر اعظم پاکستان سے دوستانہ ماحول میں بات ہوئی تھی ۔