فرانس میں مظاہروں کی کال سعودی حکومت کا شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

فرانس میں کل جمعرات کے روز ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کی کال کے بعد سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیاکے مطابق سعودی سفارت خانے کی طرف سے فرانس کے شہروں بالخصوص دارالحکومت پیرس میں مقیم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہڑتال کےموقع پر غیرضروری سفرمیں احتیاط برتیں اور احتجاج کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ سفارت خانے کی طرف سے سعودی شہریوں کو ہنگامی رابطے کے لیے ٹیلی فون نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ فرانس میں موجود سعودی باشندے ان ایمر جنسی رابطہ نمبروں (0033673656324 – 0033626238195) پر کال کرسکتے ہیں۔