امریکی صدر کے مواخذے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ جاری
امریکی صدر کے مواخذے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہاس انٹیلی جنس کمیٹی نے جاری کر دی۔ ڈیموکریٹس ارکان نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے یوکرائن پر دبائو ڈالا جبکہ وائٹ ہائوس نے کہا ہے مواخذے کے لیے کمیٹی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی ۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی، صدر ٹرمپ پر طاقت کے بے جااستعمال کا الزام تھا، رپورٹ کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر نے ذاتی سیاسی مفادات کو ریاست کے قومی مفادات سے الگ رکھا، ریپبلکن ارکان نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں کہ جس سے مواخذے کی نوبت آئے۔دوسری جانب ٹرمپ کے مواخذے کے لیے اپوزیشن کی پیش قدمی بھی جاری ہے، رپورٹ آنے کے بعد ڈیموکریٹک ارکان نے مواخذے کی سفارش کی ہے۔
#/S