سعودی عرب میں ناکارہ گاڑی بغیر اجازت فروخت کرنے پر جرمانہ
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہاہے اگر کوئی شخص اپنی پرانی اور ناکارہ کار فروخت کرے گا تو اسے جرمایہ ادا کرنا ہو گا۔سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پیغام میں واضح کیا کہ پرانی ناکارہ گاڑی کی نمبر پلیٹ ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے گاڑی کے مالک کو ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔ گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ(استمارہ)موثر ہونا ضروری ہے۔مالک کو شلیح کی دکان کے ہاتھوں فروخت کی جانے والی اپنی پرانی گاڑی کے سودے کی دستاویز، نمبر پلیٹ اور گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ ( استمارہ ) محکمہ ٹریفک میں جمع کرانا ہوگا اس کے بعد ہی گاڑی اس کے ریکارڈ سے ہٹ سکے گی۔محکمہ ٹریفک نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی محکمہ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ناکارہ گاڑی فروخت کرسکتا ہے اور نہ خرید سکتا ہے۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا اور ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔