شاہ سلمان کی امامت میں شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ اداکردی گئی
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی امامت میں ان کے بھائی شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ الریاض شہر میں جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی۔نماز جنازہ کی امامت شاہ سلمان نے کرائی۔ اس موقع پر اہم حکومتی عہدیدار، شاہی خاندان کی شخصیات، علما اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شاہ سلمان نے مرحوم شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کی مغفرت اور کی دعا بھی کی۔خیال رہے کہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز دو روز قبل الریاض میں انتقال کر گئے تھے۔