آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہےجبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان ٹیم کا ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھواں نمبر ہے۔ دوسری جانب بلے باز ، باولر اور آل راونڈز کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہین ہے۔ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اورکین ولیم سن تیسرے نمبر پر ہیں۔قومی بلے باز بابر اعظم ریکننگ میں تیرہویں نمبر پر موجود ہیں۔ باؤلنگ شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور جنوبی افریقہ کے رباڈا دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی فاسٹ باولرمحمد عباس رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر ہیں۔