کورونا وائرس مزید 55 جانیں نگل گیا

ملک میں کورونا کے 3262نئےکیسز سامنےآگئےجبکہ کورونا سے مزید55افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد8ہزار260ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیےجس کےمطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 3262نئےکیسز سامنےآگئے جس کےبعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد4لاکھ10ہزار72ہوگئی،سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار240ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ21ہزار753ہوگئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد48ہزار246، بلوچستان میں17 ہزار333ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد31ہزار639ہوگئی،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد7151اور گلگت بلتستان میں4692ہوگئی تاہم ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد51ہزار 507ہوگئی۔ این سی او سی حکام نے مزید کہا کہ 24گھنٹوں میں کورونا سے مزید55افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنیوالوں کی تعداد 8ہزار260 ہو گئی،24گھنٹوں میں3354افراد کورونا کو شکست دےچکے،اب تک3لاکھ50ہزار305مریض کورونا کو شکست دے چکے،ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں44ہزار627ٹیسٹ کئے گئےاس طرح ملک بھرمیں اب تک 56لاکھ72 ہزار166ٹیسٹ ہوچکےہیں۔