وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے پرنس آف ویلزشہزادہ چارلس سے ٹیلی فون پرگفتگو کی اوردوطرفہ تعلقات ، کوروناکی وبائ،موسمیاتی تبدیلی اورحیاتیاطی تنوع سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں کروناکی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کااظہارکیا۔ انہوں نے پرنس آف ویلزکوموسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اورماحولیاتی نظام کی بحالی کے اقدام پرروشنی ڈالی جس میں دس ارب درخت لگانے کامنصوبہ اورمحفوظ علاقوں کے اقوام کے تحت نیشنل پارکس کاقیام بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے پرنس آف ویلزکوڈچزآف کارن وال کے ہمراہ پاکستان کادورہ کرنے کی دعوت دی۔