11 پارٹیاں کرپشن بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں ، شیخ رشید

ساری دنیا میں منہگائی ہے، وزیرریلوے شیخ رشید کی چمن میں میڈیا سے گفتگو۔حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کورونا سے نمٹا گیا ریلوے کی ترقی کیلئے ایم ایل ون منصوبہ اہم ہے، ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں، ریلوے کا ایک پلاٹ فروخت کریں تو خسارہ ختم ہو سکتا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، شیخ رشید ووٹ کو عزت دو کے دعویدار کہتے ہیں کہ ووٹر کو کورونا سے مار دو، پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتیں کرپشن کے تحفظ کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،
وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ گیارہ پارٹیاں کرپشن بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، پی ڈیم ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو،ملک عمران خان کی قیادت میں ٹھیک ہو گا ۔شیخ رشید احمد پاک افغان بارڈر چمن پہنچے جہاں انہوں نے آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور حکام نے انہیں بارڈر مینجمنٹ کے تعمیرات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی حالت ایم ایل ون کی تکمیل تک صحیح ہوجائے گی ، عوام کو زبردست سفری سہولتیں دینگے، ریلوے کی گوداموں کی مرمت کا کام شروع کرکے ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، پاک افغان سرحد پر ریلوے کی زمینوں کے متعلق معاملے کو نو دسمبر کے اجلاس میں حل کیا جائے، ایم ایل ون چلنے کے بعد ریلوے میں بہتری آئیگی،ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں، ریلوے کا ایک پلاٹ فروخت کریں تو ریلوے کا خسارہ دور ہوسکتا ہے۔انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے اکھٹی ہیں، آج پوری دنیا کورونا سے متاثر ہے، پی ڈیم ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، ملک انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں ٹھیک ہوگا۔پی ڈی ایم وغیرہ سب بھول جائیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، کئی جنوریاں آئیں کئی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے۔