شدید دھند ، 15 گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد افرادزخمی

شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث 15گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعددافرادزخمی ہو گئے ۔ شیخوپورہ موٹروے پر فیض انٹرچینج کے قریب الصبح شدید دھند باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیںجس کے نتیجے میں 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں پولیس وین اور مسافر کوچز بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔