لاہور: سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
لاہور: سیشن کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اشتعال انگیز تقایر ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے جس دوران عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے کیپٹں صفدر کی آج کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔