کرونا کی دوسری لہر میں شدت، حکومت نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا

لاہور: پنجاب حکومت نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے آگے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ کرونا سے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، وبا کے دوران اجتماع کرنا سیاسی حماقت ہے، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، بدقسمتی سے اپوزیشن عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے، اپوزیشن نے کرونا کی پہلی لہر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، کرونا کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور اپوزیشن جلسے کر رہی ہے۔