جسٹس سجاد علی شاہ کی انڈسٹریل سپورٹ پیکج کیس سننے سے معذرت
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سجاد علی شاہ نے انڈسٹریل سپورٹ پیکج کیس سمیت مختلف درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی، عدالت نے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے متعلق کے الیکٹرک سمیت مختلف درخواستوں پر سماعت کی ، بنچ میں شامل جسٹس سجاد علی شاہ کی کیس سننے سے معذرت کے بعد سماعت 14 دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت میں وکیل نجی کمپنی نے کہا کہ کیس میں 115 سے زائد اپیلیں ہیں، کیس میں نیپرا سمیت کچھ فریقین کو نوٹس جاری نہیں ہوئے جس پر عدالت نے وفاق اور نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔