نان کسٹم گاڑیوں سکینڈل: ایکسائز انسپکٹر گرفتار
اینٹی کرپشن لاہورنے نان کسٹم گاڑیوں کے سکینڈل میں ملوث ایکسائز انسپکٹر کو گرفتار کر لیا ۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزم اختر میو نان کسٹم گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن میں ملوث تھا،ملزم نے جعلی کاغذات کی بنا پر ملی بھگت سے نان کسٹم گاڑیاں درج کیں۔گوہر نفیس نے بتایا کہ ملزم ایکسٹرنل ویری فکیشن کی جگہ آن لائن ویری فکیشن کا اندراج کرتا تھا،ملزم نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ ملزم کے 6 سہولت کاروں کے کردار کا تفتیش میں تعین کیا جائے گا۔