ٹیکسٹائل شعبے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
اسلام آباد: وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے 1.78ارب کی رقم جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل کے حل کیلئے وزارت تجارت نے 1.78 ارب کی رقم جاری کردی ہے، حکومت کے اس اہم اقدام سے مذکورہ شعبہ اپنے مسائل سے نمٹے گا۔ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی رقم جاری کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی اسی ہفتے منظوری دے گی، نئی پالیسی سے سرمایہ کاری اور لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔