یوٹیلیٹی ا سٹورز نومبر میں سیل ہدف حاصل کرنے میں ناکام
یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن نومبر کے مہینہ میں سیل ہدف حاصل کرنے میںناکام رہی۔ نومبر میں سیل ہدف کے مقابلہ میں دو ارب 37کروڑ روپے کم رہی۔ نومبر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل سات ارب 13کروڑ روپے رہی۔ نومبر کے لئے سیل کا ہدف نو ارب 50کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا۔ کراچی اور سکھر کے علاوہ تمام زونز میں سیل کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68روپے فی کلو اور 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔