وزیراعظم عمران خان کا سخت ایکشن
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے پر گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا اور معاون خصوصی ملک امین اسلم سے رابطہ کرکے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا گیا۔