مہلک وباکورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1511915ہو گئیں
مہلک وباکورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1511915ہو گئیں ،مصدقہ کیسز 6کروڑ55سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 282829ہو گئیں اورکیسز1کروڑ45لاکھ35ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں ہلاکتیں139227ہو گئیںاورمتاثرین کی تعداد 95لاکھ71ہزار ہو گئے ۔روس میں 41607افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز23لاکھ75ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برازیل میں ہلاکتیں 175307 جبکہ متاثرین کی تعداد64لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں 54140افراد موت کے منہ میں چلے گئے اورکیسز22لاکھ57ہزار ہو گئے ۔سپین میں 46ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز16لاکھ93ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برطانیہ میںکورونا سے ہلاکتیں 60113ہو گئیں جبکہ کیسز16لاکھ74ہزار ہو گئے ۔دنیا میں کورونا کے 4کروڑ53 لاکھ 76ہزار605مریض شفایاب ہوچکے اور 1کروڑ 86لاکھ47ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔