وزیراعظم کا دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس، ایف سی تعینات کرنے کا حکم
وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ملکی امین اسلم کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سزائیں ملیں گی۔