لاہور کی فضا آج انتہائی مضرِ صحت
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضا آج انتہائی مضرِ صحت ہے، لاہور میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں آج دہلی پہلے اور ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 18ویں نمبر پر ہے