نوابشاہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2خواتین جاں بحق
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں سکرنڈ روڈ پر تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں،حادثے کی زد میں آ کر 2خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس حکام کےمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ہیر انٹر اور رضیہ انٹر شامل ہے جبکہ کامران انٹر شدید زخمی ہوگیا۔