نواز شریف اپنے ساتھ اس نااہل ٹولے کا بھی علاج کریں:رانا ثناءاللہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ورکر کنونشن 4 بجے شروع ہو گااور پورے ڈویژن سے لوگ آئیں گے،ورکر کنونشن کرنے کے لیے ہمیں کسی انتظامیہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں،ورکر کنونشن کے لیے انتظامیہ نے کوئی سیکورٹی بھی فراہم نہیں کی اور ہم نے اپنی سیکورٹی کے خود انتظامات کیے ہیں،دیکھتے ہیں انتظامیہ ہمارے ورکر کو یہاں آنے سے روکتی ہے یا نہیں،ورکر کنونشن کے لیے پانچ ہزار کرسیاں لگائی ہیں امید ہے لوگ اسے زیادہ تعداد میں آئیں گے،یہ ورکر کنونشن ہے کوئی جلسہ نہیں،اگر انتظامیہ نےمداخلت نہ کی تھ تو کنونشن پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے 30 نومبر کو لوگوں کو بے جا گرفتار کیا، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کو فی الفور رہا کیا جائے،حکومتیں آنی جانی چیز ہیں،کسی کی وفاداری میں اس حدتک نہیں جانا چاہیے کہ لوگوں پر ظلم کریں اور مقدمات درج کرائیں،یہ اندازے سے مقدمے درج کر رہے ہیں،ملتان میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے بعد پورے ملتان میں جلسہ ہوا،لوگ جب نکلے تو پھر پورے شہر میں ٹریفک وارڈن تک نظر نہیں آیا،اگر یہی حالات لاہور میں کرنے ہیں تو پھر ان کی مرضی ہے،پھر کوئی تصادم ہوا تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں حکومت ہو گی،اگر لاہور جلسےسے گرفتاریاں ہوئیں تو اس کے سنجیدہ نتائج ہونگے ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔