ٹیکسٹائل شعبے کے لیے بڑی خوشخبری
وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے 1.78ارب کی رقم جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل کے حل کیلئے وزارت تجارت نے 1.78 ارب کی رقم جاری کردی ہے، حکومت کے اس اہم اقدام سے مذکورہ شعبہ اپنے مسائل سے نمٹے گا۔ مشیرتجارت عبدالرزاق داد کا کہنا ہے کہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی رقم جاری کی جائے گی۔