مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم، نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ
اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو کرونا صورت حال پر علما اور این سی او سی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے انھیں کہا کہ وزارت مذہبی امور علما کو کرونا پھیلاؤ کے اشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں ایس او پیز پر عمل کی تاکید منبر سے ممکن ہو سکے۔ ملاقات میں واضح کیاگیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، تاہم کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید ضروری ہونے پر زور دیا گیا