حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا،چینی، آٹا اور ایل این جی میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب ایک مرتبہ پھر حکومت پر خوب گرجی برسیں۔لاہور جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں موجود مافیا نے پاکستان کی معشیت کا جنازہ نکال دیا،عمران خان کو سمجھ آگئی ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے، بہتر ہے آپ تیرہ دسمبر سے پہلے استعفی دے دیں کیونکہ مافیا کے گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ بولیں کہ حکومت نے اپوزیشن کو لاہور میں جلسے کی اجازت تو دیدی ہے مگر تھوڑی ہمت کرکے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور مقدمات کا سلسلہ بھی روکے