امریکی کانگریس جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو روکنا چاہتی ہے۔ امریکی انکشاف
امریکی کانگریس جرمنی سے بڑے پیمانے پر امریکی فوجیوں کے انخلا کو روکنا چاہتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی دفاعی بجٹ کے مسودہ بل میں سامنے آئی ہے۔ اس فیصلے پر امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز متفق ہیں۔ تاہم سبکدوش ہونے والے صدر ٹرمپ نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جرمنی سے تقریبا 12000 فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔