25 ہزار کے پرائز بانڈز سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ
حکومت نے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 40 ہزار کے بعد اب 25 ہزار کے انعامی بانڈز بھی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا، اس سلسلے میں انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔ ذرایع کے مطابق 25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی، انعامی بانڈ فروخت کرتے وقت اسٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا