دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی 59 رنز پر پہلی وکٹ گرگئی۔
ڈھاکہ دوسرا ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گر گئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبدﷲ شفیق تھے جنہوں نے 25 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں تیج الاسلام نے بولڈ کیا۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔