فواد چوہدری کا سیالکوٹ واقعے پر ردّعمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سیالکوٹ واقعے پر ردّعمل سامنے آگیا۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔
کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2021
اُنہوں نے کہا کہ ’یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ’ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے، بہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔‘واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔