اس مسلے کو حل کرنے کے لئے روئیے بدلنے ہوں گے۔شہباز گل کا ٹوئٹ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سستی بیان بازی نہیں دوررس حکمت عملی ہونی چاہئے ۔ ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دو دن شور ہوگا۔سیاستدان میڈیا اور عام عوام۔ پھر جب یہ مجرمان عدالت جائیں گے تو ان کو بچانے والے پہنچ جائیں گے۔اور اللہ کا نام لے کر نعرے مار کر عدالت پولیس اور سسٹم کو پریشر میں کریں گے۔کچھ لوگ ان کا ساتھ بھی دیں گے۔اور اس وقت سیاستدان میڈیا اور عوام کسی نئی چیز میں مصروف ہوں گے۔
دو دن شور ہوگا۔سیاستدان میڈیا اور عام عوام۔ پھر جب یہ مجرمان عدالت جائیں گے تو ان کو بچانے والے پہنچ جائیں گے۔اور اللہ کا نام لے کر نعرے مار کر عدالت پولیس اور سسٹم کو پریشر میں کریں گے۔کچھ لوگ ان کا ساتھ بھی دیں گے۔اور اس وقت سیاستدان میڈیا اور عوام کسی نئی چیز میں مصروف ہوں گے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 3, 2021
انہوں نے کہا کہ مسئلہ ایک دن دو دن شور مچانے سے حل نہیں ہو گا۔مسئلہ حکومت اپوزیشن یا میڈیا کو برا کہنے سے حل نہیں ہو گا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے روئیے بدلنے ہوں گے۔سستی بیان بازی نہیں دوررس حکمت عملی۔ تعلیمی نظام میں بہتری اور امن بھائی چارے اور برداشت پر کام کرنا ہوگا اور قانون کی عملداری۔