سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اور پاکستانی قوم سری لنکن شہری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہیں اوریقین دلاتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
The political leadership & Pakistani nation strongly condemn killing of a Sri Lankan national. We offer our sincere condolences to bereaved family, govt & people of #SriLanka & will ensure perpetrators are brought to justice. Such acts have no place in our faith & country.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 4, 2021
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی ہمارے مذہب اور ملک میں کوئی گنجائش نہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پریانتھا کمارا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کا اعلان کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو بتایا جاسکے کہ معذرت خواہ ہیں اور بطور قوم شرمندہ ہیں۔