سیالکوٹ میں درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک مؤقف
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف میں کہا درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان عبرتناک سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سیالکوٹ کے دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے ، ذمہ دارعناصرانسان کہلانے کے حقدار نہیں ، ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔