پاکستانی نوجوان دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیاکاہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں اسپورٹس پالیسی اوراسپورٹس بورڈکےانتظامی ڈھانچے کی ازسرِنوتشکیل کاجائزہ لیاگیا۔ اسپورٹس بورڈ ، نیشنل اسپورٹس پالیسی اور صوبوں سے مشاورت پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئینی مسودہ تیار ہے ،بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا مسودے میں کھیلوں کےفروغ اور مثبت مقابلے کی فضاکا خاص خیال رکھا گیا ہے، آئین کے تحت ادارے کا نیا انتظامی ڈھانچہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ نیا آئینی مسودہ سی سی ایل سی سے منظور ہوچکا ہے، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کےلیےہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ اجلاس کو صوبوں سے نیشنل اسپورٹس پالیسی کی تیاری پر مشارت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا صوبوں سےتعاون بڑھا کرمیں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی اور صوبےکھیلوں کے فروغ ،کلبز و ایسوسی ایشنز کو سہولتیں فراہم کریں گے، مقامی سطح پرصوبوں کی طرف سے اہم کھیلوں پرترجیحی توجہ دی جائے گی۔