بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے، فواد چوہدری کا سانحہ سیالکوٹ پر ردِعمل
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے،ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ، بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کل سےسوچ رہاتھا سیالکوٹ واقعہ پرکیا لکھوں لفظ توبےعمل ہو گئے ، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہوجاتاہے۔