چینی ماہرین ایک بہت ذہین ٹیکنالوجی بنانے میں کامیاب ہوگئے
ہائی بلڈپریشر یا فشار خون کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو مختلف جان لیوا امراض کا سبب بن جاتا ہے اور اس قاتل مرض کا سبب بننے والا سب سے بڑا عنصر کولیسٹرول ہوتا ہے۔ عام طور پرجسم میں کولیسٹرول کی پیمائش کے لیے فاقہ کرنا پڑتا ہے اور پھر خون کے ٹیسٹ سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتاہے۔
مگراب چینی ماہرین ایک بہت ذہین ٹیکنالوجی بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے غیر غالب یعنی بائیں ہاتھ سے کولیسٹرول کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ اسکینر کی مدد سے کم مستعمل ہاتھ سے یہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے کیونکہ وہ دوسرے ہاتھ کےمقابلے میں قدرے نرم ہوتا ہے۔ چائنیز اکیڈمی برائے سائنس اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائنا کے ماہرین نے مشترکہ طور پر سوچا ہے کہ انسانی جلد سے منعکس اور منتشر ہونے والی روشنی سے ہم کولیسٹرول کا اندازہ لگاسکتےہیں۔