پرامن احتجاج کرنیوالے اہل گوادر کی آواز کو سنا جائے۔سعد رفیق کا ٹوئٹ
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نایب صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنیوالے اہل گوادر کی آواز کو سنا جائے !بلوچستان کا کٹھ پتلی وزیر اعلی کہاں سویاہوا ہے وفاقی حکومت کہاں ہے؟ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے نام پر گوادریوں کوانکی اپنی سرزمین پرمحصور کرنا غلط ہے۔ پینے کے پانی سے محرومی و دیگر بنیادی سہولیات و حقوق کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے۔
پُرامن احتجاج کرنیوالےاھل گوادر کی آواز کو سُنا جاۓ !
بلوچستان کا کٹھ پُتلی وزیر اعلٰی کہاں سویا ھواھے؟وفاقی حکومت کہاں ھے؟
سیکیورٹی کے نام پر گوادریوں کوانکی اپنی سرزمین پرمحصور کرنا غلط ھے
پینے کے پانی سے محرومی و دیگر بنیادی سہولیات و حقوق کی عدم فراھمی قابل مذمت ھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 4, 2021