نیوزی لینڈ کے باولر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے باولر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی۔ نیوزی لینڈ کے باولر اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے، اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اعجاز پٹیل سے پہلے یہ اعزاز جم لیکر اور انیل کمبلے بھی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے کر حاصل کر چکے ہیں، انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں ایک اننگز میں اور بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں بھارت میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔