پاکستان کا ادھورادورہ:نیوزی لینڈ میڈیا نے سارا کٹھہ چھٹہ کھول دیا
کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان کیوں ادھورا چھوڑا؟ ،نیوزی لینڈ میڈیا نے سارا کٹھہ چھٹہ کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیوی میڈیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان چھوڑ کر جانے کے حوالے سے نیوزی لینڈ حکومت کی انٹیلیجنس کے دستاویزات شائع کردئیے۔ کیوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ دورہ پاکستان کے خلاف تھی، دورے کو ملتوی کرانے کے لئے حکومتی انٹیلیجنس کو فائیو آئیز کی جانب سے ٹیم پر حملے کی اطلاع دی گئی۔کیوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے 17 ستمبر کو سکیورٹی الرٹ ملنے پر پاکستان کا دورہ ختم کر کے نیوزی لینڈ واپس چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ حکومت نے راولپنڈی میں موجود کیوی کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ سکیورٹی خطرات کے باعث وہ ہوٹل سے نہ نکلیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈرا آرڈین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ک سکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں البتہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ٹیم گراو نڈ سے باہر نکلے گی تو اس پر حملہ ہو سکتا ہے۔ اس دورے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان میں 3 ایک روزہ میچ اور 5 ون ڈے کھیلنا تھے، یہ میچز راولپنڈی اور لاھور میں منعقد کیا جانا تھے۔