پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہے تو ہم صوبائی انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہے تو ہم صوبائی انتخابات کیلئے جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری کاکہناتھا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو انتخابات کی تیارنے کی ہدایت کی ہے،پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہے تو ہم صوبائی انتخابات کیلئے جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات پہلے قومی اسمبلی کے بعد میں ہوں گے۔
عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدائیت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں، اگر PDM انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخواہ کےصوبائ انٹخابات کیلئے جائینگے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2022