فٹبال ورلڈ کپ: امریکا کو شکست، نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا۔نیدرلینڈز کی ٹیم نے امریکا کو 1-3 گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔میچ کے 10 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے میمفس ڈیپے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی، جس کے بعد امریکا نے بھی گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن مکمل طور پر ناکام رہے۔