عمران خان کا مقصد اقتدار کا راستہ بنانا ہے، چاہے ملکی بنیادیں ہی کمزور ہو جائیں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد اقتدار کے لیے راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں ہی کمزور ہو جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر تازہ ترین حملہ ہے، جو جدید قومی ریاستوں میں رائج جمہوریت کے سراسر برعکس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں ہی کمزور ہو جائیں۔