اللہ نے ہمارا راستہ تبدیل کرایا، راستہ دکھانے کیلئے جنرل (ر) باجوہ کو بھیجا, آپ کیلئے عمران خان والا راستہ بہتر ہے: پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ آپ سوچ کر چلیں، آپ اور آپ کے دوستوں کے لیے عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ انہوں (شریفوں) نے 5 بار دھوکا کیا، مجھے انہوں نے چلنے نہیں دینا تھا تو مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، مجھے پتا ہے کہ عمران خان مجھے چلنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کا بھی ذہن تھا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ جانا ہے، (اس وقت کی اپوزیشن کے ساتھ) جاتے جاتے اللہ تعالیٰ نے ہمارا راستہ تبدیل کرا دیا، ہمیں راستہ دکھانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھیج دیا، میں نے جب ان سے بات کی کہ شریفوں سے یہ خطرات ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ آپ سوچ کر چلیں، آپ اور آپ کے دوستوں کے لیے عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے اتنی ہمت دی ہے کہ انہوں نے شریفوں کے لیے خوف پیدا کر دیا ہے، ان کی زبان اور سوچ پر ہر وقت عمران خان کا نام رہتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کا بھی ذہن تھا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ جانا ہے، جاتے جاتے اللہ تعالیٰ نے ہمارا راستہ تبدیل کر دیا، ہمیں راستہ دکھانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھیج دیا، میں نے جب ان سے بات کی کہ شریفوں سے یہ خطرات ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ آپ سوچ کر چلیں، آپ اور آپ کے دوستوں کے لیے عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔