بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں گےیاں رہا ہونگے۔۔؟ بڑے سیاست دان کی پیشگوئی نے ہل چل مچادی۔

Dec 04, 2024 | 14:00

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی ایسی   پیشگوئی  جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔منظور وسان نے اپنی ایک نئی پیشگوئی میں انکشاف کیا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلتے نہیں دیکھ رہا،ان کیلئے بہتر خاموشی اختیار کریں ۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نیا سال بھی جیل میں رہیں گے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کریں اور پی ٹی آئی دھرنوں سے گریز کریں اور پارٹی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔

مزیدخبریں