نوجوان کشمیری بھائیوں کے لیئے صدائے حق بلند کریں۔ سید فیصل علی سبزواری
محکمہ امور نوجواناں سندھ اور یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے یوم کشمیر کی مناسبت سے ''کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے'' کے عنوان سے آرٹس کونسل میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، کنونشن میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی فیصل سبزواری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے ورنہ ارض کشمیر یونہی لہو رنگ ہوتی رہے گی اور معصوم کشمیریوں کا خون بہتا رہے گا۔ بعد ازاں فیصل سبزواری نے مباحثہ میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ Cue In:Cue Out: