امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کاحکم عارضی طورپر معطل کردیا
سیاتل کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے بھی واشنگٹن اور منی سوٹا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکی داخلے پرپابندی کاحکم نامہ عارضی طورپر معطل کردیا ہے،، عدالتی فیصلے کے مطابق حکم نامے کااطلاق امریکا بھر میں ہوگا،، فیصلے پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے واشنگٹن کے اٹارنی جنرل بوب فرگوسن کا کہنا تھا،،کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا،،کہ امریکی صدر سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے،،