امریکی صدر کیخلاف امریکا سمیت دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،،ملائیشیا،، جنوبی کوریا اور اٹلی میں عوام بھی ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر
کوالالمپور میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک پر ویزہ پابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق اور ٹرمپ کیخلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے ٹرمپ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ ادھر جنوبی کوریا میں بھی امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، دارالحکومت سیئول میں مظاہرین نے وزارت دفاع کے دفتر کے باہر امریکی وزیردفاع کے دورے کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکا پابندیوں کا خاتمہ کرے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سینکڑوں افراد نے امریکی سفارتخانے کے باہر ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔