لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے چشتیہ ہائی سکول کی زمین پر قبضہ گروپ نے پنجے گاڑ لئے ،
صوبائی حکومت کے پڑھو پنجاب ،،بڑھو پنجاب کے سلوگن کو قبضہ مافیا نےروند ڈالا ،،، پنجاب سیکریٹریٹ کے عقب میں واقع چشتیہ اسکول کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا ،،، ،،محکمہ تعلیم نے اس درسگاہ کے لئے سترہ کنال دو مرلے اراضی مختص کی ،،، مگر اس میں سے آدھی زمین پر مافیا نے قبضہ کرلیا ،جس میں سکول گراونڈ اور ملازمین کے کوارٹر بھی شامل ہے ،، سکول کے طالب علم اور اساتذہ اس قبضے کی وجہ کافی پریشان ہیں۔اساتذہ کے مطابق بیس سے پچیس افراد زمین پر قابض ہیں ،،اگر انہیں جگہ خالی کرنے کے لئے کہتے ہیں تو وہ دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں اسکول میں داخل ہونے کے لئے طالب علم اور قبضہ مافیا کے اراکین ایک ہی راستہ استعمال کرتے ہیں ،،،اساتذہ کے مطابق اگر سکول کے گیٹ کو بند کردیا جائے تو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔کیمرہ زین العابدین کے ساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور۔