ہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم کی کردار کشی برداشت نہیں کرے گی،
لاہورمیں مسلم لیگ ن کےورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جیسا کام پنجاب کی حکومت نے کیا ویسا کے پی اور سندھ نے کیوں نہیں کیا، زرداری کے نو نہال اور پرویز خٹک کو عوامی خدمت سے کس نے روکا تھا، الزام تراشی کے بجائے کام کرتےتوآج کے پی میں ترقی نظر آتی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کئی برسوں سے ہماری قیادت کی کردار کشی کی جا رہی ہے،اقلیت اکثریت پرمسلط ہوناچاہتی ہے، مخالفین تنقید کریں لیکن نواز شریف کی کردار کشی اور تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے، کنونشن سے خطاب میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارے خون پسینے کی کمائی کو راتوں رات ہڑپ کرلیا گیا،آج قرضے معاف کرا کےکھربوں پتی بننے والے احتساب کی باتیں کر رہے ہیں کھرب پتی بننےوالوں نے حلال کی کمائی سےجہازنہیں خریدے۔۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ گالیاں دینےاورالزام لگانے سےراتوں رات ہاتھ میں وزیراعظم بننےکی لکیرنہیں بنتی اس کےلیےچالیس سال عوام کی خدمت کرناپڑتی ہے،عمران خان خیبربنک کرپشن اورقیمتی پتھروں کے ٹھیکوں میں لوٹ مار کاحساب دیں۔