وزیراعظم نواز شریف مقبولیت میں پھر بازی لے گئے جبکہ عمران خان ان سے تھوڑا سا پیچھے ہیں،
امریکی ادارہ آئی آر آئی کے سروے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین عوامی رہنما ہیں جبکہ عمران خان ان سے کچھ پیچھے ہیں،، کارکردگی میں پنجاب بازی لے گیا جبکہ خیبرپختونخوا صرف سات درجے پیچھے رہ گیا۔،، سروے میں ناپسندیدگی میں بانی ایم کیوایم نمبر ون قرار پائے ہیں،، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پسندیدگی بتیس فیصد رہی،، ناپسندیدگی میں آصف زرداری کو اسی فیصد اورعلامہ طاہرالقادری کواناسی فیصد ووٹ ملے،، سروے کے مطابق تریسٹھ فیصد عوام نے نواز شریف کو مقبول ترین رہنما جبکہ چونسٹھ فیصد نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کودرست قراردیا،، اناسی فیصد نے پنجاب اور بہتر فیصدلوگوں نے خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی کو بہترقراردیا،، کارکردگی میں سندھ حکومت کو چون فیصد اوربلوچستان حکومت کواڑتالیس فیصدووٹ ملے،،سروے میں بتایاگیاہے کہ انسٹھ فیصدعوام کوپانامہ پیپرزکے بارے کچھ معلوم نہیں،، چھبیس فیصداس معاملے کی تحقیقات چاہتے ہیں ۔